
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے زامران اور کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کی ذیلی فورسز کو نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں پانچ دشمن اہلکار ہلاک اور ایک آفیسر سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں کنڈ کاپران کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں دشمن کی دو گاڑیاں آئیں، جن میں سے ایک مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی۔ کارروائی کے نتیجے میں پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسی طرح، ہمارے سرمچاروں نے سوموار کے روز کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع بکرا منڈی کے قریب پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں ایس ایچ او نوراللہ سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری مسلح جدوجہد قابض ریاستی افواج کے مکمل انخلا اور قومی آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔