اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نور زئی ہماری تحویل میں ہے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تنظیم کے خفیہ ونگ کی طرف سے موصولہ اطلاع پر 4 جون 2025 کو ایک کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تمپ، محمد حنیف نورزئی کو سرینکن کے مقام پر اُن کے اہلِ خانہ، سرکاری محافظوں اور ڈرائیور سمیت حراست میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم، انسانی اور اخلاقی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمچاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اہلِ خانہ کو مکمل عزت، احترام اور تحفظ کے ساتھ رہا کر کے ان کے ڈرائیور اور محافظوں کے ساتھ ان کے گھر روانہ کر دیا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو مزید تفتیش کے لیے تنظیم کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تنظیم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعے واضح کرتے ہیں کہ اگر اس دوران ریاستی اداروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کیلئے  کوئی فوجی یا جارحانہ اقدام کیا تو اُس کے تمام تر نتائج اور نقصانات کی ذمہ داری مکمل طور پر قابض پاکستانی ریاستی اداروں پر عائد ہوگی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حیدرآباد: نسیم نگر تھانے پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

بدھ جون 4 , 2025
سندھو دیش ریوولوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی پنجابی ریاست نے سندھ کی زمینوں، وسائل اور سندھو دریا پر مکمل قبضہ کرنے کے لیے، سندھی قوم کی نسل کشی کا جو منصوبہ بنایا ہے، سندھ پولیس پاکستانی پنجابی ریاست کے اس منصوبے […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ