تربت میں  ایک شخص کی لاش برآمد، نوشکی میں دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بلوچستان کے علاقوں تربت اور نوشکی میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق تربت اور پسنی روڈ پر واقع بانک چهڑائی کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق 16 مئی 2025 کو پاکستانی فورسز نے ضلع نوشکی کے علاقے قادر آباد سے دو افراد، منظور احمد اور ظہور احمد ولد عزیز اللہ مینگل کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نور زئی ہماری تحویل میں ہے۔ بی ایل ایف

بدھ جون 4 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تنظیم کے خفیہ ونگ کی طرف سے موصولہ اطلاع پر 4 جون 2025 کو ایک کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تمپ، محمد حنیف نورزئی کو سرینکن کے مقام پر اُن کے اہلِ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ