
بلوچستان ضلع مستونگ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق مستونگ شہر میں الحفیظ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سید احسان شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے ہیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
تاحال فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔