قلات: پاکستانی فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں ڈور کے مقام پر پاکستانی فوج اور ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں قابض کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے حملہ اس وقت کیا جب قابض فوج و ایف سی جارحیت کے مقصد سے علاقے کو گھیرے میں لے چکے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد و خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

بدھ جون 4 , 2025
بلوچستان ضلع مستونگ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ شہر میں الحفیظ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت سید احسان شاہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ