زامران: پاکستانی فورسز پر حملہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ زامران کے علاقے کنڈ کاپران کے مقام پر ہوا جہاں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سرکاری سطح پر کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ حملے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹروں نے مسلسل گشت کی۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم اس علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں جو ماضی میں بھی پاکستانی فورسز پر حملے کرتی رہی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف بالگتر میں سی پیک شاہراہ بلاک

بدھ جون 4 , 2025
کیچ: لاپتہ صادق واجداد اور پیرداد عقیل کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سی پیک شاہراہ (ایم-8) کو ایک بار پھر دھرنا دے کر بلاک کر دیا ہے۔ احتجاجی دھرنا بالگتر کے مقام سھاکی پر دیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ