
ضلع کیچ: سرکاری ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ، محمد حنیف نورزئی کو آج صبح تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ واقعہ تمپ کے علاقے سرینکن کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
محمد حنیف نورزئی ایک انتظامی کام کے سلسلے میں کوئٹہ روانہ ہو رہے تھے۔تاہم ابھی تک واقعے کے متعلق کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی۔
اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔