
بلوچستان کے ضلع آواران میں نیشنل پارٹی جھاؤ کے صدر سرتاج حمید چنال اور ان کے ساتھی مرید ملاذئی پر جھاؤ کے علاقے واجہ باغ میں حملہ ہوا۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سرتاج حمید چنال کے ہاتھ اور پیر پر گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا جبکہ حملے کے دوران مرید ملاذئی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
زخمی سرتاج حمید چنال کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق وہ خطرے سے باہر ہیں۔
تاہم فائرنگ کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔