کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع طارق ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے دونوں پر فائرنگ کی۔

ہلاک ہونے والا شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کی شناخت بابر ولد محمد اکرم سکنہ اقبال کرانی اور گلزار ولد نصیر احمد سکنہ کرانی روڈ کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

تاہم ابھی تک واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کمسن نوجوان سمیت تین افراد جبری لاپتہ

منگل جون 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں پاکستانی فورسز نے کمسن نوجوان سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی شناخت مولانا سکندر ولد محمد انور ، صدیق ولد سبزل اور ابراہیم ولد محمد یعقوب کے ناموں سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ