قلات: شیخڑی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخڑی، گندہ گین سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز نے مقتولین کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد حنیف اور بسم اللہ ولد نامعلوم کے نام سے کی ہے، جو مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: منگچر میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

منگل جون 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ منگچر کے علاقے ڈور میں اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کے اہلکار ایک مقامی باغ میں موجود تھے۔ مسلح افراد نے انہیں حملے میں نشانہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ