سبی: پاکستانی فورسز کی مقامی املاک پر قبضے کی کوشش، مزاحمت پر جھڑپیں، تین اہلکار زخمی

بلوچستان کے علاقے سبی میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی پر دھاوا بول کر املاک پر قبضے کی کوشش کی، تاہم عوام کی مسلح مزاحمت کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں، جن میں فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے اور ایک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی میں گوڑی کے مقام پر فورسز نے سپاہی ولد ہزار خان کی املاک، جن میں ایک روسی ٹریکٹر بھی شامل تھا، پر قبضے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر رات دیر تک جھڑپیں جاری رہیں جس کے بعد فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔دوران جھڑپ تین فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے۔

مقامی عمائدین کی مداخلت پر فورسز کو مشروط واپسی کی اجازت دی گئی جس کے تحت انہیں گاڑیاں چھوڑ کر پیدل نکلنا پڑا بعد میں گاڑیاں مقامی افراد نے واپس ان تک پہنچائیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس پر تاحال کوئی موقف نہیں دیا ہے۔

خیال رہے حالیہ دنوں میں قلات کے علاقوں شیخڑی اور مورگند میں بھی فورسز نے مکانات، ٹیوب ویلز اور سولر پلیٹس تباہ کرتے ہوئے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی تھی، اور جنگلات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: شیخڑی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

منگل جون 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخڑی، گندہ گین سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ لیویز نے مقتولین کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد حنیف اور بسم اللہ ولد نامعلوم کے نام سے کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ