
ضلع کیچ کے علاقے آبسر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو موٹر سائیکل سوار افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق خالد ولد نبی بخش سکنہ آبسر اور گل شیر ولد عبداللہ سکنہ ہوشاب ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاحال فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔