زامران میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ یکم جون کی شام چار بجکر چالیس منٹ پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے زامران کے علاقہ زامری دپ میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ انتہائی قریب سے شدید حملہ کیا۔ سرمچاروں نے دشمن کے مورچوں پر آر پی جی کے گولے فائر کیے جن سے دشمن شدید دباؤ میں آکر افراتفری کا شکار ہوا۔ حملے میں سرمچاروں نے گرینیڈ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ زامران، زامری دپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں اس کے دو اہلکاروں کواور تین کو زخمی ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم سے امید رکھتی ہے کہ وہ اسی طرح سے سرمچاروں کا بھرپور ساتھ دے کر تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنا قومی اور وطنی فرض ادا کرتے رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: آبسر میں فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار افراد زخمی

پیر جون 2 , 2025
ضلع کیچ کے علاقے آبسر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو موٹر سائیکل سوار افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خالد ولد نبی بخش سکنہ آبسر اور گل شیر ولد عبداللہ سکنہ ہوشاب ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ