مستونگ: فائرنگ سے ایک شخص قتل، لواحقین کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں علیزئی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے لاش قومی شاہراہ پر رکھ دی اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سامنے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی سے کوئی دشمنی یا رنجش نہیں ہے، قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ماہ جبین اور یونس بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف کل واشک میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، عوام شرکت کرے، اہل خانہ

پیر جون 2 , 2025
واشک: ماہ جبین بلوچ اور محمد یونس بلوچ، جنہیں شال (کوئٹہ) سے پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے، ان کے اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی ہمشیرہ رقیہ بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ