بالگتر میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا، سی پیک شاہراہ بند

ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے سی پیک منصوبے سے منسلک شاہراہ ایم-8 پر دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔ دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، جن کا مؤقف ہے کہ ان کے پیاروں کو بلاجواز جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے اور انہیں بازیاب کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، دھرنا جاری رہے گا اور سڑک نہیں کھولی جائے گی۔ ان کے مطابق متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں دی گئیں مگر شنوائی نہ ہونے کے باعث وہ مجبوراً سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور تربت، گوادر، پنجگور اور کوئٹہ کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز، ہیلی کاپٹروں کی شلنگ

پیر جون 2 , 2025
بلوچستان کے ضلع بولان میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فورسز نے گونی پرا، یخو اور گردونواح کے علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار داخل ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ