خاران میں ملٹری انٹیلیجنس اہلکاروں پر حملہ کیا، کولواہ میں مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 31 مئی 2025 کی رات تقریباً 9 بجے خاران شہر کے حساس ریڈ زون میں واقع ملٹری انٹیلیجنس کے دفتر کے باہر موجود اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عمارت کے باہر گشت پر تھے۔ حملے کے نتیجے میں دو انٹیلیجنس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں 29 مئی 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقہ شاہو باتل میں قائم ایک اہم مواصلاتی نظام پر حملہ کیا۔ اس آپریشن میں سرمچاروں نے نہ صرف مواصلاتی ٹاور اور اس سے منسلک تکنیکی مشینری کو نذر آتش کیا بلکہ ٹاور میں نصب نگرانی و سرویلنس کیمروں کو بھی مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ بالا دونوں کاروائیں کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے اپنے محفوظ تھکانوں پر پہنچ گئے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عزم کرتی ہے کہ تنظیم اپنے قوم کی حمایت سے آزاد بلوچستان کے حصول تک اپنی جدوجہد منظم طریقے سے جاری رکھیں گی اور قابض دشمن کو کسی بھی پل چین و سکون کی سانس لینے نہیں دے گی۔

میجر گہرام بلوچ
ترجمان، بلوچستان لبریشن فرنٹ

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی اور سوئی میں گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی آر جی

اتوار جون 1 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات  ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نصیر آباد میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے کشمور […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ