
بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ ٹاور پر نصب کیمرے بھی تباہ کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق 29 مئی کو کولواہ کے علاقے شاہ باتل میں نصب موبائل ٹاور کو مسلح افراد نے نذرِ آتش کر دیا، جبکہ ٹاور پر فوج کی جاسوسی کے لیے نصب کیمروں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔