
بلوچستان کے ضلع خاران کے ریڈ زون میں قائم پاکستانی ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے دفتر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج رات تقریباً 9 بجے مسلح افراد نے ایم آئی کے دفتر پر حملہ کیا، جس کے دوران علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
حملے میں ممکنہ نقصانات سے متعلق تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزاد پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ آج مسلح افراد نے مستونگ شہر پر لیویز تھانے پر حملہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں کو نذر آتش جبکہ لیویز اہلکاروں کے اسلحہ اور دیگر سامان اپنے تحویل میں لینے کے بعد فرار ہوگئے۔