
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہنہ میں کلی منگلہ کے مقام پر زور دار بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہنہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع کلی منگلہ میں پیش آیا، دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالسلام ولد عبداللہ اور عبدالنافع ولد عبداللہ کے طور پر ہوئی ہے جو کلی منگلہ ہنہ کے رہائشی تھے۔
زخمیوں سے جانان ولد پائند خان، سکنہ کلی حاجی سلام ہنہ، سیف الرحمان ولد نصیب اللہ، سکنہ ہنہ،سمیع اللہ ولد عبدالمنان، سکنہ ہنہ، زبیع اللہ، محمد آصف ولد فداء محمد سکنہ ہنہ، نصیب اللہ ولد سلطان شاہ اور جمیل احمد ولد عبدالمنان، سکنہ کلی منگلہ ہنہ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور ہدف کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔