سوراب شہر پر بی ایل اے کا مکمل کنٹرول، ریاستی تنصیبات پر حملے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج شام سوراب شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے دشمن ریاست کے تمام عسکری، انتظامی اور مالیاتی ڈھانچے کو مفلوج کیئے رکھا۔ یہ کارروائی تین گھنٹوں سے زائد جاری رہی، جس دوران سرمچاروں نے شہر کے تمام اہم مقامات اور شاہراہوں پر اپنی پوزیشنز سنبھالیں۔ سرمچاروں نے لیویز تھانے، پولیس تھانے، ڈی سی آفس، گیسٹ ہاؤس اور بینک کا کنٹرول سنبھالا اور دشمن کے انفراسٹرکچر کو غیر مؤثر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران سرمچاروں نے لیویز اور پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر تھانوں اور ڈی سی آفس کی حفاظتی چوکیوں سے تیس عدد کلاشنکوف، دیگر اسلحہ اور جنگی ساز و سامان ضبط کیے۔ ان اہلکاروں کو ان کی بلوچ شناخت کی بنیاد پر مشروط رعایت دیتے ہوئے بعدازاں رہا کیا گیا۔ دشمن فورسز کی تین گاڑیوں، ریاستی گوداموں، گیسٹ ہاؤس اور تین بینکوں کو سرمچاروں نے نذر آتش کیا، جبکہ دو گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لی گئیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی سی آفس کے کنٹرول کے دوران اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی نے حملے کی کوشش کی، جس پر سرمچاروں نے بغیر جانی نقصان پہنچائے اُسے قابو میں کرکے ایک کمرے میں بند کر دیا۔ بدقسمتی سے وہ کمرے میں دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گیا، جو مکمل طور پر حادثاتی واقعہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید برآں، بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوراب شہر کے مکمل کنٹرول کے ساتھ ساتھ کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ اور سوراب-گدر شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے ریاستی آمد و رفت پر اسنیپ چیکنگ کے ذریعے نرغہ مزید سخت کر دیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہیہ کارروائی بی ایل اے کے اس عزم کا تسلسل ہے جس کا مقصد قابض پاکستانی ریاست کے ہر ادارے، ہر علامت اور ہر قوت کو نیست و نابود کرنا ہے۔ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ ہماری جنگ بلوچ قومی آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مند اور تمپ میں ایم آئی دفتر اور پاکستانی فورسز پر شدید حملہ

ہفتہ مئی 31 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں مند اور تمل میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کو گزشتہ روز گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ایم آئی کے دفتر اور فورسز کی ایک چوکی کو شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ شام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ