بی ایل ایف کی ٹیکٹیکل کمبیٹ یونٹ کے برق رفتار سرمچاروں کی پاکستانی فورسز پر حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی کوسٹ گارڈ اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی ویڈیو فوٹیج اپنے میڈیا سیل آشوب پر جاری کی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی 29 مئی کو دوپہر تقریباً دو بجے بی ایل ایف کے ٹیکٹیکل کمبیٹ یونٹ کے برق رفتار سرمچاروں نے انجام دی، جو کہ گوادر کے ساحلی علاقے “سونڈی” میں کوسٹ گارڈ کی ایک چیک پوسٹ پر کی گئی۔

بی ایل ایف کے مطابق  اس حملے کے وقت کوسٹ گارڈ اہلکار مقامی ماہی گیروں سے جبری ٹیکس وصول کرنے میں مصروف تھے۔ سرمچاروں نے منظم انداز میں حملہ کر کے دو کوسٹ گارڈ اہلکاروں انصر اور افتخار شاہ کو ہلاک کر دیا، اور ان کے ہتھیاروں سمیت دیگر عسکری ساز و سامان ضبط کر لیا۔

بی ایل ایف کے میڈیا سیل “آشوب” کی جانب سے جاری کی گئی تین منٹ اور اکتالیس سیکنڈ کی ویڈیو فوٹیج میں حملے سے قبل کے مناظر بھی شامل ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کوسٹ گارڈ اہلکار گوادر کے مختلف علاقوں میں بلوچ خواتین اور نوجوانوں پر تشدد کر رہے ہیں۔ یہ مناظر مقامی افراد کی جانب سے حملے سے قبل ریکارڈ کیے گئے تھے۔

ویڈیو میں بعد ازاں بی ایل ایف کے سرمچاروں کو بلوچستان کے پہاڑوں سے اپنے ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سرمچار جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس نظر آتے ہیں۔ پھر انہیں ساحلی علاقے میں موجود چیک پوسٹ پر کوسٹ گارڈ اہلکاروں پر تیزرفتاری سے حملہ آور ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سرمچار انتہائی مہارت سے کارروائی مکمل کر کے ہتھیار ضبط کرتے ہیں اور علاقے سے بحفاظت نکل جاتے ہیں۔

ویڈیو کے اختتام پر بی ایل ایف کے سرمچاروں کو عوام سے اخلاق سے پیش آتے اور خطاب کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔

بی ایل ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی تنظیم کی انٹیلیجنس نیٹ ورک اور ٹیکٹیکل کمبیٹ یونٹ کے سرمچاروں کی گوریلا جنگی حکمت عملیوں کی برتری کا مظہر ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار روزانہ ماہی گیروں اور تیل کے کاروبار سے وابستہ افراد سے جبری بھتہ وصول کرتے تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: نوجوان جنگیان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاجی دھرنا

ہفتہ مئی 31 , 2025
پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جنگیان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے پروم میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کیمپ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ مظاہرین نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق 26 مئی کو پنجگور کے علاقے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ