
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز (کوسٹ گارڈ) کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آج دوپہر دو بجے دشت کے علاقے سُنٹ سر کے مقام پر اس وقت ہوا جب پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح ضلع واشک اور پنجگور کے درمیانی علاقے میں بھی پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام نے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔
تاحال ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔