پشین: دو گروپوں میں تصادم، دو بھائیوں سمیت تین افراد قتل

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں پرانی رنجش کی بنا پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ سرانان کے قریب کلی گل باران میں پیش آیا، جہاں دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعمت اللہ، نقیب اللہ (سگے بھائی) اور محمد داودکے ناموں سے ہوئی ہے۔ لیویز فورس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

جمعرات مئی 29 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز (کوسٹ گارڈ) کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آج دوپہر دو بجے دشت کے علاقے سُنٹ سر کے مقام پر اس وقت ہوا جب پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ