آپریشن درہ بولان :سرمچاروں کا سرکاری املاک پر قبضہ برقرار، میدان جنگ سے آڈیو جاری

درہ بولان آپریشن ،سرمچاروں کا آڈیو ریکارڈ

بلوچ لبریشن آرمی نے تنظیم کے آفیشنل چینل “ہکل” پر ایک مختصر آڈیو ریکاڑد جاری کردیا ہے جہاں بلوچستان کے علاقے مچھ کے مختلف مقامات پر حملوں میں حصہ لینے والے سرمچار حملوں کی تفصیلات بتارہے ہیں-

بی ایل اے سرمچاروں کے اس 32 سیکنڈ آڈیو ریکارڈ میں کامیابی سے اپنے اہداف کو قبضے میں لینے اور فورسز اہلکاروں کو ہلاک کرنے سمیت انکے اسلحہ قبضہ میں لینے کی گفتگو شامل ہے-

اس موقع پر بلوچ لبریشن آرمی کا ایک رکن براہوئی زبان میں اپنے آپریشنل کماندڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہم نے تمام مورچوں پر قبضہ کرلیا ہے اور ہمارے تمام ساتھی سہی سلامت ہیں-

آپ کو علم ہے پیر منگل کی درمیانی رات  9 بجے کے قریب بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع مچھ کے مختلف مقامات پاکستانی فورسز پر  شدید نوعیت کے حملوں کا اعلان  کیا گیا تھا ۔

ابتک اطلاعات کے مطابق بولان اور گردنواح کے مختلف سرکاری مکانات اور ریلوے اسٹیشنز اس وقت تک سرمچاروں کے قبضے میں ہیں جبکہ حملہ آوروں نے مچھ کو شال  و دیگر علاقوں سے ملانے والے سڑکوں پر ناکہ بندی کردی ہے-

درہ بولان آپریشن  میں بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی یونٹ مجید برگیڈ، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ، فتح اسکواڈ حصہ لے رہے ہیں جن کو بی ایل اے انٹیلیجنس ونگ کی کمک حاصل ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بولان و گردونواح میں تمام راستوں پر مائن نصب، عوام سفر سے گریز کرے۔ بی ایل اےمچھ: گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد جاری

منگل جنوری 30 , 2024
مچھ درہ بولان آپریشن ، فوجی کیمپ بدستور سرمچاروں کے قبضے میں ہیں ،بی ایل اے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ