
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تنظیم کے انٹلیجنس ونگ کی اطلاع پر اٹھائیس مئی کی رات نو بجے منصوبہ کے تحت خاران شہر کے حساس ریڈ زون میں ایک کمین حملہ کامیابی سے انجام دیا۔ کارروائی دشمن کے دو عدد وہیکولر موبائل یونٹ کے خلاف کی گئی، جو خفیہ اداروں کی فیلڈ انٹیلی جنس ٹیموں پر مشتمل تھے اور گشت پر مامور تھے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ (BDA) کے مطابق، کارروائی میں دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے جبکہ دشمن کا ایک گاڑی مکمل ناکارہ ہوا اور دوسرے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ریاستی فورسز نے فوری طور پر کورڈن اینڈ کنٹرول آپریشن کا آغاز کیا، جس میں خاران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایمرجنسی ناکہ بندی اور شہریوں کی سخت تلاشی اور نگرانی کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ تاہم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بعد از کارروائی کمبیٹ وِدِڈراول ٹیکٹکس ( combat withdrawal tactics ) کے تحت مکمل ترتیب و نظم کے ساتھ جائے وقوعہ سے نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں تک کامیابی سے واپس پہنچے۔
آخر میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شہری آبادی کو ہدایت جاری کرتی ہے کہ دشمن فورسز پر سرمچاروں کے کسی بھی حملے یا ان کے ساتھ کسی بھی جھڑپ کے دوران وہ قابض ریاستی فورسز کی جانب سے بلاامتیاز فائرنگ یا تادیبی کارروائی سے محفوظ رہنے کوشش کریں۔