
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) میں پاکستانی فورسز نے ایک خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب فرنٹیئر کور اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سول ہسپتال کوئٹہ سے ایک خاتون کو حراست میں لیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد خاتون کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔