
بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی انٹیلیجنس ادارے ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) کی ایک گاڑی مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ایم آئی کی گاڑی دفتر سے نکل کر شہر کی جانب جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے ان پر شدید فائرنگ کی، حملے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تاحال نقصانات کی حتمی تفصیلات تاحال ۔
واقعے کے فوراً بعد قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈرونز مسلسل فضاء میں پرواز کرتے رہے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں خاران میں ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔