
بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شاہ دوست اور عمران ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جو کیچ کے علاقے گیبن کے رہائشی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ اس کے بعد سے دونوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔