صحت میں نمایاں بہتری کے بعد ماما قدیر بلوچ اپنے آبائی علاقے سوراب منتقل

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ ماما قدیر بلوچ کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ روبہ صحت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے عظیم رہنما، مظلوموں کی آواز، اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبیعت دن بہ دن سنبھل رہی ہے۔ اس وقت وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے سوراب میں آرام فرما رہے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ ماما قدیر کی صحتیابی محض ایک فرد کی صحت کی خبر نہیں، بلکہ یہ ایک پوری جدوجہد کی طاقت کی بحالی ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ دعا کا دامن نہ چھوڑیں، اللہ تعالیٰ ماما قدیر بلوچ کو مکمل صحت، درازیِ عمر اور استقامت عطا فرمائے، آمین۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

پیر مئی 26 , 2025
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ (شال) میں قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ دشت درخشان کے مقام پر واقع فورسز کی چوکی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ واضح […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ