
بلوچستان ضلع خاران کے علاقے تاگزی میں پل پر قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے آج رات آٹھ بجے کے قریب حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران یکے بعد دیگرے چھ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، تاہم تاحال سرکاری سطح پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد خاران شہر سے فورسز کا ایک بڑا قافلہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔