
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور ریاستی جبر کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت شاہ جی اور دیگر سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں اور ریاستی مظالم ناقابلِ قبول ہیں اور ہمیں ڈاکٹر ماہ رنگ کی رہائی کے لیے بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 24 مئی سے 27 مئی تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی تھی۔