
بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی جارحیت تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق،اس جارحیت کے دوران 15 سے 20 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل ہے جس کے باعث تازہ صورتحال تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔
فوجی جارحیت سے متاثرہ علاقوں میں گزگی، لزو، کوشک اور لطیف آباد شامل ہیں۔ ان علاقوں میں فورسز کی نقل و حرکت، محاصروں، گھر گھر تلاشی اور چھاپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بندش کے باعث کسی ممکنہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

