ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جاری بیان میں لکھا ہے

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جاری بیان میں لکھا ہےکہ یہ جان کر شدید تشویش ہے کہ حکام نے تونسہ شریف میں ایک پُرامن ریلی کے کئی منتظمین اور شرکاء کو اُن کے گھروں سے اغوا کر لیا ہے۔ اغوا ہونے والوں میں بی این پی کے رہنماء ذوالفقار بلوچ اور کارکنان رسول بخش شاہوانی بزدار اور اسلم بزدار بھی شامل ہیں۔ درحقیقت، جبری گمشدگیوں کے خلاف حالیہ بلوچ احتجاج کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے نکلنے والی ریلی ہی کا پولیس کے عتاب کا نشانہ بن جانا ظاہر کرتا ہے کہ پُرامن اجتماع کو کچلنے کی کھلے عام کوششیں جاری ہیں۔ ایچ آر سی پی ریلی کے منتظمین اور شرکاء کے اغواء کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور ریاست کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو بزور طاقت یا ماورائے عدالت ہتھکنڈوں سے دبانے سے باز رہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

حکومت نے جبری لاپتا افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کردی

بدھ جنوری 10 , 2024
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے جبری لاپتا افراد کمیشن کی مدت میں توسیع کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کی گئی ہے 2011 میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں جبری لاپتا افراد کمیشن قائم کیا گیا تھا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ