
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے کمسن نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد عابد ادیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق ان کے والد نے کی جنہوں نے کہا میں ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کی بازیابی کے لیے آواز بلند کی اور آج عبداللہ بخیریت گھر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ عبداللہ کو گزشتہ ہفتے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، تاہم اب وہ بحفاظت اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ چکے ہیں۔