تربت میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جمعرات کی شام نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ کوہ مراد کے مقام پر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت راشد حکیم اور دلشاد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع کیچ کی تحصیل کولواہ کے رہائشی تھے۔

لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں، اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی رہنماؤں کی نظر بندی برقرار، تمام درخواستیں مسترد

جمعرات مئی 22 , 2025
ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ، بیبرگ بلوچ اور غفار بلوچ کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام اپیلیں مسترد کردیں اور حکومت کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ