
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر کے اسلحہ سمیت دیگر سامان ضبط کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے آج رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے قلات سٹی کے شاپنگ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر قبضہ کیا اور وہاں سے اسلحہ سمیت دیگر سامان لے گئے۔
تاہم بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج، پولیس اور لیویز پر اس نوعیت کے حملے ماضی میں بھی بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے کیے گئے ہیں، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔