
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جبکہ جبری لاپتہ ایک نوجوان بازیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے سہیل ولد حاجی واحد بخش سکنہ ڈنڈار سول دشت کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ سہیل کو کسی بھی قانونی کارروائی کے بغیر اٹھایا گیا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ سہیل کو دیگر جبری لاپتہ افراد کی طرح جعلی مقابلے میں مارنے یا جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی سازش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سہیل کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب کیچ کے علاقے تجابان سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دولت ولد بدر گزشتہ رات بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔