واشک: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی


بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سور گزو میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم شخص نے لعل محمد کلاگانی نامی مقامی شخص کا سولر سسٹم چوری کرنے کی کوشش کی۔ لعل محمد نے چور کا تعاقب کیا جس دوران دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لعل محمد کلاگانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مبینہ چور شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص غیر مقامی ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

منگل مئی 20 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جبکہ جبری لاپتہ ایک نوجوان بازیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے سہیل ولد حاجی واحد بخش سکنہ ڈنڈار سول دشت کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ