وزیرستان میں ڈرون حملہ اور بچوں کا قتل، پشتون نسل کشی ہے۔ بی وائی سی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ‎ہم شمالی وزیرستان میں عام شہریوں کے گھروں پر ہونے والے ڈرون حملے، بچوں کے سفاکانہ قتل عام اور پشتون نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پشتون سرزمین گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی جبر، تشدد اور عسکری بربریت کا شکار ہے۔ ہم اسے کسی بھی تاویل یا مبہم وضاحت کے بغیر ایک واضح اور منظم پشتون نسل کشی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ریاست بلوچستان میں بلوچ قوم کے خلاف منظم نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اسی طرز پر پشتون سرزمین میں بھی ریاستی بربریت اور تشدد کا تسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎آج نہ صرف بلوچ اور پشتون اقوام بلکہ پورے خطے کی مظلوم قومیتیں بدترین ریاستی جبر، سیاسی رہنماؤں کی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، اور نام نہاد آپریشنز کے ذریعے جاری فوجی بربریت  کا سامنا کر رہی ہیں۔ عام آبادیوں پر مارٹر گولے برسائے جانا اور ڈرون حملے معمول کی کارروائیاں بن چکی ہیں، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ریاستی جبر اور بربریت کے خلاف تمام مظلوم اقوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ یہی مشترکہ مزاحمت اور عوامی طاقت اس ظالمانہ نظام کو شکست دے سکتی ہے

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

منگل مئی 20 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سور گزو میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم شخص نے لعل محمد کلاگانی نامی مقامی شخص کا سولر سسٹم چوری کرنے کی کوشش کی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ