بالگتر میں پاکستانی فوج اور خاران میں لیویز چیک پوسٹ پر قبضہ اور سی پیک لنک روڈ پر ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ اٹھارہ مئی 2025 کو شام 6 بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بالگتر، سید آباد میں واقع چمگے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا کر کیمپ کی سیکیورٹی پوسٹ کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا حملے کے چند منٹ بعد قابض پاکستانی فورسز نے گڈگی بستی پر دھاوا بول دیا، گھروں کی تلاشی لی اور سڑکیں بلاک کر دیں۔ تاہم سرمچار بحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ویڈیو جلد بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب پر جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں 19 مئی 2025 کو دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک سرمچاروں نے خاران میں سی پیک لنک روڈ پر ناکہ بندی کر دی جبکہ سرمچاروں کے ایک دستے نے خاران کے علاقہ بٹ میں لیویز چوکی پر قبضہ کر کے وہاں موجود سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

تاہم سرمچاروں نے لیویز اہلکاروں کو بغیر کوئی گزند پہنچائے چھوڑ دیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بالگتر اور خاران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں پھیلے پاکستانی فوجی کیمپوں پر بھرپور حملوں کے سلسلے کو مزید تیز کرے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشتون طلباء تنظیموں کی حالیہ پریس کانفرنس افسوسناک اور برادر اقوام کو دست گریبان کرنے کی کوشش ہے۔ بی ایس او

پیر مئی 19 , 2025
بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون دو محکوم، برادر و ہمسایہ اقوام ہیں. دونوں اقوام کی بھائی چارگی کی ہزاروں سال پرانی شاندار تاریخ رہی ہے. تاریخ کے اوراق کو پلٹا جائے تو سکھ جارحیت سے لے کر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ