
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع ایک حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک غیر مقامی شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ایک دکان پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دکان کا مالک جس کی شناخت سیہل کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پر ہی دم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تھا اور وہ کافی عرصے سے کوئٹہ میں مقیم تھا۔
تاہم قتل کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔