
بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک اور دو بجے کے درمیان فورسز نے عزت نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور ایک نوجوان نوید ولد عزت کو حراست میں لیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا