
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے کہا ہے کہ سترہ مئی 2025 کو، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے صبح 9:30 بجے بلیدہ کے علاقے سلو میں ایک تعمیراتی کمپنی کی سیکیورٹی پر مامور سات لیویز اہلکاروں کو گھیر لیا اور ان کے سرکاری ہتھیار قبضے میں لے لیے اور تعمیراتی کمپنی کو بند کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلیدہ سلو میں، بلیدہ تا تربت روڈ پر تعینات تعمیراتی کمپنی کو تفویض کردہ لیویز اہلکاروں کے ہتھیار ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور میڈیا کے ذریعے بلوچ لیویز و پولیس اہلکاروں کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری تعمیراتی کمپنی کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے گریز کریں۔ بصورتِ دیگر، سرمچاروں کے سامنے مزاحمت کرنے کے بجائے بلوچ بن کر تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔