
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے قیمتی سامان لے جانے والی ایک گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کو وڈھ کے علاقہ سارونہ میں نشانہ بنایا گیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ تاہم ڈرائیور محفوظ رہا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔
بلوچ مسلح تنظیمیں اس سے قبل بھی کئی بار بلوچستان سے پنجاب اور دیگر شہروں کی جانب قدرتی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنا چکی ہیں، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔