
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ملا عامر اور امان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق پنجگور کے علاقے جتکان سے تھا۔ گزشتہ رات ان کے ٹھکانے پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور ان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد نے جائے وقوعہ پر موجود ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تھا، جسے مقامی سطح پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے۔
ان پر متعدد بلوچ نوجوانوں کے قتل اور جبری گمشدگیوں کا الزام تھا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔