خضدار: صمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، چار لیویز اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا، جب اچانک مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران چیک پوسٹ پر موجود  چار اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ