مشکے، کولواہ، پروم اور گومازی میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکے کے علاقہ کھندڑی میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تعمیراتی کمپنی کے ایک ٹرک کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اس وقت آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ سکیورٹی کانوائے میں قابض فورسز کے کیمپ سے نکل کر جارہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں ٹرک کو شدید نقصان پہنچا اور انہیں جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ تعمیراتی کمپنی کے اہلکار قابض فوجی کیمپ میں مقیم ہیں اور انہیں سیکیورٹی بھی فوج کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ آج کے حملے کے وقت بھی فوجی قافلہ سیکیورٹی پر مامور تھا، تاہم سرمچاروں نے تعمیراتی کمپنی کے مالکان کو سبق سکھانے کے لیے حملے میں ان کے ٹرک کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج صبح نو بجے تمپ کے علاقہ گومازی میں قابض فورسز کی چوکی کے اہلکاروں کے لیے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو تحویل میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ آج ہی کے دن کولواہ بدرنگ میں سرمچاروں نے شام 4:30 کے قریب پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ چھ مئی 2025 کو شام 4 بجے کے قریب پروم کے علاقہ جائین میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فوجی کیمپ کی تعمیر کے لیے سامان لے جانے والے ٹرک گاڑی کو روک کر تفتیش کے بعد فوجی سامان سمیت گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ہم میڈیا کے ذریعے ٹرانسپورٹرز اور تعمیراتی کمپنیوں کو تنبیہ کر چکے ہیں اور آج بھی تنبیہ کر رہے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج کے لیے سہولتیں فراہم کرنے والی تمام منصوبوں میں کام نہ کریں ورنہ ان کی گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مشکے،کولواہ،پروم اور گومازی میں پاکستانی فوجی کیمپوں کے لیے سامان اور راشن لے جانے والی گاڑیوں سمیت تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام گاڑی مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج کی سہولت کاری چھوڑ دیں، بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد جشن پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ مئی 14 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کوئٹہ اور مستونگ میں قابض پاکستانی فوج اور اسکے نام نہاد جشن فتح کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ