
بلوچستان کے اضلاع قلات اور سبی سے پاکستانی فورسز نے چھ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
قلات کے علاقے گراپ میں فورسز نے ایک فوجی جارحیت کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین کی شناخت جمال الدین، عطاء اللہ اور لطیف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ضلع سبی میں صادق خان ولد عبدالستار خجک کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق صادق خان کو چار روز قبل ان کی دکان سے فورسز اہلکاروں نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔