
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے دس روز قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی ہے۔
برآمد ہونے والی لاش کی شناخت محمد فہد لہڑی ولد محمد اقبال لہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فہد کو 4 مئی کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان بھر میں فورسز کی جانب سے مبینہ جعلی مقابلوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں پہلے سے جبری طور پر لاپتہ افراد کو مار کر اُنہیں مسلح تنظیموں سے منسلک کرتے ہوئے جھڑپوں میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تاہم، لاپتہ افراد کے اہل خانہ ان دعوؤں کو مسترد کرتے آئے ہیں اور ان الزامات کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہیں۔
رواں ماہ کے دوران متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ 7 سے زائد لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔