کولواه اور جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بارہ مئی 2025 کو شام 4 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ، شاہو باتل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض  دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ تیرہ مئی 2025 کو صبح 7 بجے کے قریب جھاؤ کے علاقے گزی سوادان میں ایک تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار اس وقت اینٹی پرسنل بارودی سرنگ کا نشانہ بنے جب وہ اپنی قائم کردہ پوزیشن کی طرف بڑھ رہے تھے، جہاں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پہلے ہی بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی۔ جیسے ہی وہ پوزیشن پر پہنچے تو بارود سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کولواہ اور جھاؤ میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی اور خود مختاری کی بحالی اور قابض افواج کے انخلاء تک لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان ہائی کورٹ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی ضمانت کیس میں وکیل کا بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار

منگل مئی 13 , 2025
کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیر رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی بلوچ، شاہ جی بلوچ اور بیبرگ بلوچ کے وکیل ایڈووکیٹ ساجد ترین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے دو ججز پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور عدالت سے واک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ